مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ تائیوان کی پارلیمنٹ میں ایٹمی بجلی گھر کے قیام پر ریفرنڈم سے پہلے ہی ارکان کے درمیان باہمی تصادم ہوگيا۔ارکان پارلیمنٹ نے ایک دوسرے پر مکوں گھونسوں کی بارش کر دی۔تائیوان کی پارلیمنٹ میں ارکان چوتھے ایٹمی بجلی گھر کی تعمیر کے لئے ہونے والے ریفرینڈم کے لئے جمع تھے۔ووٹنگ سے پہلے ہی ریفرینڈم کی حامی حمکراں جماعت نیشنل پارٹی اور اس کے اتحادی اور نیوکلیئر مخالف اپوزیشن ڈیموکریٹک پروگریسیو پارٹی کے اراکین آپس میں الجھ پڑے اور ایک دوسرے کو مکے مارے اور پانی پھنکا۔ ووٹنگ روکنے کے لئے اپوزیشن ارکان نے ووٹنگ مشینوں میں کاغذ ڈال کرانہیں بند کر دیا تھا۔تاہم قوم پرستوں کی اکثریت کے باعث بل کے پاس ہونے کا امکان ہے۔
مہر نیوز/2 اگست /2013ء: تائیوان کی پارلیمنٹ میں ایٹمی بجلی گھر کے قیام پر ریفرنڈم سے پہلے ہی ارکان کے درمیان باہمی تصادم ہوگيا۔
News ID 1825784
آپ کا تبصرہ